کینیا میں ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج کے بعد حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے گزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ساڑھے 23 فیصد اضافہ کیا تھا،۔
جس پر ملک بھر میں عوامی غم و غصہ دیکھنے میں آیا اور مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوگئے تھے۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ٹرانسپورٹ آپریٹرز نے اپنی دو روزہ ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے، جس سے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔