ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کی، اور ان کے پاس اس حوالے سے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جنہیں پیش کیا جا سکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے خود بھی حصہ لیا۔
، جس کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق اگر متحدہ عرب امارات دیگر خلیجی ممالک کی طرح پالیسی اپناتا تو ایران کے ساتھ تعلقات کہیں بہتر ہو سکتے تھے۔
دوسری جانب ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ کویت اور بحرین ایران پر ہونے والے امریکی حملوں میں براہ راست ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔