کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے قطر جانے کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے اس مسافر کو روکا، جس نے مبینہ طور پر سی ٹی ڈی اہلکار کے ذریعے حاصل کردہ جعلی پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا تھا۔
حکام کے مطابق ملازمت کے مقصد سے پیش کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس مشکوک پایا گیا، جبکہ اس پر موجود کیو آر کوڈ کی اسکیننگ سے حاصل معلومات مسافر کے شناختی کوائف سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے یہ لائسنس سی ٹی ڈی کے ایک اہلکار کے ذریعے حاصل کیا تھا۔
بعد ازاں اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔