بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی کے دوران مزید 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔س
یکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
اس سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی۔ ردالفتنہ 3 کے تحت کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔