بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مضبوط، دیرینہ اور باہمی احترام پر استوار ہے، اب دونوں ممالک کے تعلقات کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور جدت کے نئے دور میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔بیجنگ میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا اہم مرکز بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب کے نوجوان باصلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
، جنہیں جدید تعلیم اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔دورۂ چین کے دوران مریم نواز نے بیجنگ میں پارٹی سیکریٹری ہی ژونگ یو سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور چین کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔