استنبول: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم تنظیم کے پہلے سیکرٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، جبکہ معاہدے کا سیکرٹریٹ سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا۔استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
، جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق معاہدے کے سیکرٹریٹ کی سربراہی ابتدائی طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل کریں گے، جن کی مدتِ عہدہ 3 سال ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔تینوں ممالک نے دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے، مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری اور دفاعی مصنوعات کی مشترکہ پیداوار کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔