بشکیک: پاکستان نے 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھال لی۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب ہوئی،۔
جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے اعلامیے پر دستخط کیے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت کرے گا۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ازبک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔