کٹھمنڈو: نیپال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق مزید 74 لاشیں ملنے کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 987 ہوگئی ہے۔ نیپالی فوج نے ایک عمارت سے 24 افراد کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں، جبکہ تقریباً 5 ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں۔
حکام کے مطابق سیکڑوں ناقابلِ شناخت لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مختلف سرنگوں میں پھنسے کارکنوں کو نکالنے کے لیے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے 900 سے زائد مزدور بھی تاحال لاپتا ہیں۔
دوسری جانب چینی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ایک اور عارضی جھیل کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے مزید خطرات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باعث سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتا ہوئے ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔