لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول نہ کرنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیک کی ماہانہ قسط 3 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں اسکیم کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی، جس کے تحت سرکاری ملازمین، عام شہریوں اور ڈیلیوری بوائز کو بھی الیکٹرک بائیک فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔حکام نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر سود اور انشورنس کی رقم بھی خود ادا کرے گی۔
، جبکہ بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔ طلبہ کو الیکٹرک بائیک چلانے کی دو روزہ مفت تربیت بھی دی جائے گی۔اجلاس میں طلبہ کو 6 ہفتوں کے اندر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
؎وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ نہ لینے کی ہدایت بھی کردی۔