اسلام آباد: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے مہمند ڈیم کو پاکستان کا ایک اہم قومی منصوبہ قرار دیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم ملک کی آبی، غذائی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل پاکستان میں پائیدار ترقی کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔