اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز میں آتشزدگی کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود کی زندگی بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں 23 مارچ کے موقع پر تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے نرس کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رضیہ نورین نے ہمت، خدا خوفی اور عظیم مقصد کے تحت اپنی جان کی پروا کیے بغیر نومولود کی زندگی بچائی، اللہ تعالیٰ انہیں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو نرس رضیہ نورین کی بہادری اور حوصلے پر فخر ہے اور قوم ان کی جرأت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔