لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لیے جانے کے باوجود پولیس تاحال ان کی باضابطہ گرفتاری درج نہیں کرسکی۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کے خلاف 9 مئی کے واقعات اور اس کے بعد کے متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ وہ لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی گرفتاری اور ان کے خلاف درج مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متعلقہ مقدمات کی دستاویزات بھی تیار کی جا رہی ہیں، جنہیں بعد ازاں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لے کر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔