اسلام آباد: نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ عاصم افتخار احمد کے نام پر اتفاق رائے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہونے سے قبل نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری کا اعلان کریں گے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرلیں گی، جس کے بعد عاصم افتخار احمد کو دفتر خارجہ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عاصم افتخار احمد کی تقرری کی صورت میں وہ وزارت خارجہ کے انتظامی امور کی نگرانی سنبھالیں گے اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم معاملات میں بھی کردار ادا کریں گے۔