بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کو خاران اور واشک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو دہشتگردوں نے خاران میں سڑک بند کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو تباہ کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جسے دیسی ساختہ بموں کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔