لندن: صدر آصف علی زرداری کی برطانیہ سے آج پاکستان روانگی مؤخر ہوگئی، جبکہ ان کے نئے سفری شیڈول کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج وطن واپس نہیں پہنچیں گے، ان کی پاکستان روانگی کے نئے پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ صدر نے فرانس میں دو روز قیام کرنا تھا، تاہم اب وہ برطانیہ سے براہ راست پاکستان واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔