پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
، جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر مزید اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔