اسلام آباد: آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کے حکومتی دعووں کے برعکس پاور پلانٹس کے ساتھ 30 اور 40 سال تک کی طویل مدتی ڈیلز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی مدت اور ان کے مؤثر رہنے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے بھی 2025 کے دوران چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے ہیں، جن میں طویل مدت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق حکومت نے جامشورو کول پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو نیا معاہدہ کیا، جس کی مدت 30 سال مقرر کی گئی ہے۔
آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے دیگر معاہدوں کی مدت اور شرائط سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔