اسلام آباد: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فیول ریلیف کے حصول اور رجسٹریشن کے عمل میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے شہریوں کو درست طریقے سے رجسٹریشن مکمل کرنے کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی۔شزا فاطمہ نے واضح کیا کہ فیول ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل صرف ایک مرتبہ مکمل کرنا کافی ہے، اس لیے شہریوں کو دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسکیم کے لیے اہل تمام رجسٹرڈ شہریوں کو بلا تعطل ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے۔انہوں نے پٹرول پمپس پر رعایتی نرخوں پر پٹرول فراہم کرنے میں ٹال مٹول، تاخیر یا انکار کرنے والے عناصر کی سخت نگرانی کا حکم بھی دیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔