پاکستان سے چوری کرکے امریکا اسمگل کی جانے والی 36 قیمتی نوادرات حکومت پاکستان کے حوالے کردی گئی ہیں، جنہیں اب وطن واپس لایا جائے گا۔اس حوالے سے نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
، جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی واپسی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔واپس کیے جانے والے نوادرات میں یکشی کی Grey Schist Figure بھی شامل ہے، جس کا تعلق چوتھی صدی عیسوی سے بتایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ 35 Terracotta Fertility Figures بھی پاکستان کو واپس کیے گئے ہیں، جو تقریباً 2700 سے 3000 قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ چوری شدہ نوادرات کی قانونی طریقے سے واپسی نہ صرف تاریخی ورثے کے تحفظ میں اہم قدم ہے بلکہ اس سے آنے والی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کو اپنی تہذیب اور قدیم ثقافت سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔