کوہاٹ پولیس لائنز میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل کر لیا گیا، کارروائی کے دوران مسجد دھماکے میں ملوث تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے بعد پاک فوج نے پولیس لائنز میں کارروائی کی، جس کے دوران کمپاؤنڈ میں چھپے آخری 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کی براہِ راست نگرانی کوہاٹ میں تعینات جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کی، جبکہ پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئرنس آپریشن میں حصہ لیا۔
دوسری جانب پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ایک پولیس اہلکار بھی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔