کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انسانی اسمگلنگ کی ایک مبینہ کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں کی گئی۔
جہاں حراست میں لیے گئے افراد پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔