بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، پنجگور کے علاقے پروم میں ایک کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپھان کوہ اور پروم کے علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔