کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی سرکاری جامعات میں پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 65 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔سندھ کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے صوبے کی 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جامعات کو مالی معاونت فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
ان کے مطابق صوبے کی جامعات کو مجموعی طور پر 44 ارب 460 ملین روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ دیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں نئے یونیورسٹی کیمپسز کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ اس مقصد کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کے ساتھ واضح اصول و ضوابط طے کیے جائیں۔
، تاکہ تعلیمی تقاضوں اور مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ یونیورسٹی پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی حدِ عمر میں پانچ سال اضافے کی تجویز صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی، جہاں اس معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وائس چانسلرز نے حقِ معلومات کے قانون پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ بعض مواقع پر ایسی معلومات فراہم کرنے کے مطالبات سامنے آتے ہیں جن کا عوامی مفاد سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔