اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک اس کے نفاذ کے طے شدہ مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ فی الحال باضابطہ مذاکرات کا کوئی سلسلہ جاری نہیں، البتہ پس پردہ رابطے وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی معاونت سے دہشت گردی کا مسئلہ مسلسل پھیل رہا ہے، جس کی روک تھام حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے گورنر راج سے متعلق تحفظات پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر انہیں اس فیصلے سے اختلاف ہے تو وہ اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں، حکومت ان کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔