مہنگی ایل پی جی کے بعد بجلی صارفین پر بھی مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ اضافہ ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بجلی بلوں پر ہوگا، جس کے نتیجے میں صارفین کو آئندہ بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔
نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، یعنی کراچی کے بجلی صارفین بھی اس اضافے سے متاثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، تاہم نیپرا نے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔