ژوب،کوہلو (بیٹھک رپورٹ) انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور حلقہ این اے 251 کے نتائج کی مبینہ تبدیلی کے خلاف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے احتجاج جاری مرکزی کمیٹی ممبر نعمت اللہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا پشتونخوا نیپ کے مرکزی کمیٹی ممبر نعمت اللہ مندوخیل نصیب خان ناصر پی ایس او زونل ڈپٹی سیکرٹری مومین شعور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 251 پر پارٹی چیئرمین خوشحال خان کی جیت کو تسلیم کرانے کے لئے احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا صوبے کے مختلف قومی اور صوبائی حلقوں پر پشتونخوا نیپ کے مینڈیٹ کو چرا کر عوام کے رائے اور جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا ڈی آر اوز اور آر اوز نے جمہوریت کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے پشتونخوا نیپ کے پوسٹل بیلٹ پیپر چرائے گئے ہمارے پوسٹل بیلٹ کو ایک عالم دین مخالف امیدوار کے حوالے کئے گئے ڈی آر اوز اور آر اوز نے عوام کے رائے پر ڈاکہ ڈال کرخوشحال خان کاکڑ کی جیت کو شکست میں تبدیل کرائی جس پر کسی صورت خاموش نہیں رہینگے انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سے واضع ہو گیا کہ انتخابات صرف فراڈ تھے یہ فراڈ ملک بھر میں ہوئی ہے اس فراڈ انتخابات سے فراڈ کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ضلعی صدر اختر شاہ کاکڑ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اختر شاہ کاکڑ عبدالنور خانئی کاکڑ گلستان مندوخیل سید شاہ خوستی عبداللہ خان محمد شاہ لعون اور دیگر نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کو قوم نے مسترد کر دیا ہے ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں قومی اور صوبائی حلقوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کرایا گیا دھاندلی کرنے والوں نے پہلے بلے کا نشان چھیننے کے باوجود عوام نے قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری مینڈیٹ دی مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پی ٹی آئی کی مینڈیٹ کو چرا کر عوام کے رائے اور جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سے واضع ہو گیا کہ انتخابات میں جیتنے والوں کو ہرایا گیا۔دریں اثنا نتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کاکوہلو شہر میں احتجاج۔شرکاء نے انتخابی نتائج میں ردوبدل کرنے پرریٹرننگ آفیسر پی بی 09کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہلوکے انتخابی میں نتائج میں تبدیلی کرکے عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا،70پولنگ اسٹیشنز میں مجھے واضح برتری حاصل ہے۔ 4 پولنگ اسٹیشنز میں 96 فیصد ووٹ کاسٹ کرکے نتیجہ تبدیل کیا گیا ہے۔ میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ان 4 پولنگ اسٹیشنز میں ن لیگ کے امیدوار کو 108 ووٹ ملے ہیں،جہاں 108 ووٹ کاسٹ ہوئے وہاں 5 ہزار سے زائد ووٹ رات کی تاریکی میں لگائے گئے۔ حلقے میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے، عوامی مینڈیٹ کا ہر سطح پر تحفظ کروں گا۔