دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج؛ سلمان راجہ سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد/لاہور: پی ٹی آئی کارکنوں نے انتخابی نتائج کے خلاف اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاج کیا۔ مظاہرین میں مرد، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریلی میں نوجوانوں نے پارٹی پرچم لہرائے اور دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے۔ لاہور میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا جن میں سپریم کورٹ کے وکیل اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور حقوق کی آواز اٹھاتا رہوں گا، مجھے غیر قانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں