شاہ رخ خان اور سہانا کی نئی فلم کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کے ساتھ آنے والی نئی فلم کے حوالے سے تازہ ترین معلومات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کا نام ‘کنگ’ رکھا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ مئی 2024 سے شروع ہوگی۔

اس فلم کو مشہور ہدایت کار سجوئے گھوش پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ ایکشن سین کے لیے سدھارتھ آنند ان کے ساتھ ہوں گے۔

سجوئے گھوش سدھارتھ آنند اور شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرپٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

فلم میں عالمی معیار کے ایکشن سیکوئنس کے لیے سدھارتھ آنند کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس کے لیے منات میں شاہ رخ خان اور سہانا کی ٹریننگ بھی شروع ہو گئی ہے۔

‘کنگ’ کے لیے باقی کاسٹ کو بھی جلد ہی فائنل کر لیا جائے گا اور ڈائریکٹر اسے 2025 کی میگا ایکشن فلم بنانا چاہتے ہیں جس میں شاہ رخ خان ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں