ملتان(کرائم رپورٹر ) ملتان ایئرپورٹ پر مسافر سے 920 – نشہ آور گولیاں برآمد- ذرائع کے مطابق- ملتان سے دوبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK/221- جس کی بریفنگ کے دوران ASF عملے نے شک کی بنیاد پر ایک بیگ کو چیک کیا تو بیگ کی اندرونی پائپ میں(192 گرام ) کی 920 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں- بتایا گیا ہے کہ مسافر کی شناخت پیراں دتہ ولد فدا حسین سکنہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہوئی ہے- بعد ازاں ملزم کو ANF عملے کے حوالے کر دیا ہے ۔