ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بن گیا

نمیبیا کے کرکٹر لوفٹی ایٹن نے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

لوفٹی ایٹن نے سہ ملکی سیریز میں نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے سنچری 33 گیندوں میں مکمل کی۔

نمیبیا کے لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف 36 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے نام تھا جنہوں نے گزشتہ سال نمیبیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

لوفٹی ایٹن کی جارحانہ اننگز کی بدولت نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 206 رنز بنائے جس کے جواب میں نیپال کی ٹیم 20 رنز سے میچ ہار گئی۔

اس میچ میں لوفٹی ایٹن نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں