پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی جیت درج کی۔

ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، رضا ہینڈرکس نے 72 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز بنا کر انہیں روکا۔

اس کے علاوہ عثمان خان نے 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 176 رنز بنا سکی، خواجہ نفی نے 25 اور کپتان ریلی روسو نے 30 رنز بنائے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 5 میچ کھیلے ہیں اور 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچ جیتے ہیں اور ایک میں ناکام رہی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل میں ملتان پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں