پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، ابتدائی میچ میں اوپننگ جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کی برتری دلائی۔ سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے جب کہ جیسن رائے 75 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان ریلی روسو 14، شیرفن ردرفورڈ 20، محمد وسیم جونیئر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے. پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ کا آغاز میچ میں کامیابی سے کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو کا کہنا تھا کہ ہم بڑا ہدف دے کر حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی
کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلے، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد