مظفرگڑھ( نامہ نگار)مظفرگڑھ میں بھی پولنگ کا عمل شروع ہوا ۔ضلع بھر میں 12 سوسے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 324 پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 204 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے،پولیس زرائع کے مطابق ضلع بھر میں پولنگ سٹیشنز کی سیکیورٹی پر 7000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر میاں عثمان علی ڈی پی او سید حسنین حیدر کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنز کے دورے کئے،ان کا کہنا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کیا گیا۔