” کوٹیشن ورک مافیا کی موجودہ چیف آفیسر کو ٹرانسفر کروانے کی تیاریاں، سابق آفیسر اقبال خان اور آڈٹ آفیسر طارق کو واپس لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور ”
”اراکین اسمبلی کے لاہور میں ڈیرے ،اقبال خان کو لانے والوں نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دئیے،چیف آفیسر کی سیٹ کا ریٹ ڈیرھ کروڑ تک پہنچ چکا ”
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ضلع کونسل مظفر گڑھ میں مبینہ کرپشن کے مرکزی کردار اپنی لابی لانے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں ذرائع کے مطابق سابق چیف آفیسر اقبال خان اور آڈٹ آفیسر طارق کو واپس لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا مظفر گڑھ کے نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی بھی کرپٹ مافیا کو لانے کے لیے پوری طرح متحرک ہوچکے ہیں ذرائع کے مطابق نو اراکین اسمبلی جو گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ضلع کونسل کے ڈیڑھ ارب کے فنڈز کی بندر بانٹ کرنے معاون رہے ہیں اب مسلم لیگ ن شامل ہوکر بھی ان اراکین اسمبلی کا ٹارگٹ ضلع کونسل کے ایک ارب روپے کے فنڈز ہیں ذرائع کے مطابق موجودہ چیف آفیسر میاں آصف کوٹیشن ورک مافیا کے منصوبے کے تحت کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے کوٹیشن ورک مافیا نے انھیں ٹرانسفر کروانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق نئے چیف آفیسر کے لئے سابق چیف آفیسر اقبال خان کو فائنل کر لیا گیا ہے نو منتخب اراکین اسمبلی اقبال خان کو لانے کے لیے لاہور میں ڈیرے لگا چکے ہیں اقبال خان کو لانے والوں نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ بھی کھول دئیے ہیں ذرائع کے مطابق ضلع کونسل مظفر گڑھ کے چیف آفیسر کی سیٹ کا ریٹ ڈیرھ کروڑ تک پہنچ چکا ہے جو کہ کوٹیشن ورک مافیا ادا کرتا ہے ذرائع کے مطابق اقبال خان کے سابق دور میں ضلع کونسل مظفر گڑھ فنانس آفیسر اور آڈٹ آفیسر نے پر مشتمل ٹرائیکا نے کروڑوں روپے مالیت کی فج پیمنٹس کیں اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم کو چکرا کر رکھ دیا ذرائع کے مطابق اقبال خان کے ساتھ ہی آڈٹ آفیسر محمد طارق کو بھی لانے کے لیے کوٹیشن ورک مافیا پوری طرح سرگرم ہے کیونکہ آڈٹ آفیسر محمد طارق نے اپنے قریبی عزیزوں کے نام کمپنیاں بھی بنا رکھیں ہیں محمد طارق ریکارڈ ٹمپرنگ کرنے اور غائب کرنے میں مہارت رکھتا ہے ذرائع کے مطابق اسوقت آڈٹ آفیسر محمد طارق کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مظفر گڑھ سرکل میں ایک انکوائری بھی چل رہی ہے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے ریفرنس میں بھی نامزد ملزم ہے لیکن ایک ارب کے فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والوں کے نزدیک آڈٹ آفیسر محمد طارق کی ضلع کونسل موجودگی لازمی ہے اس حوالے سے جب ضلع کونسل مظفر گڑھ کے چیف آفیسر سے مؤقف لینے کے لیے رابط کیا گیا تو انکا نمبر بند تھا۔