سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا سرغنہ مارا گیا اور دو بہادر جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2 دہشت گرد شہریوں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
آپریشن کے دوران پاک فوج کے لانس حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید سمیت 2 جوان شہید ہوئے۔