“مغربی ہواؤں کا نظام پاکستان میں داخل ہوتے ہی چاغی، کوہلو اور خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے ایک بار پھر شہریوں کا جینا محال کر دیا۔”
بلوچستان کے سرحدی علاقے موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارکھان اور اس کے گردونواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ایران سرحدی شہر تفتان میں رات گئے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔
سیلاب کے باعث شہر کے متعدد علاقے بھی زیر آب آگئے اور بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے کئی مکانات اور دیواریں گر گئیں، انتظامیہ کے مطابق طوفانی بارشوں سے پچاس مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ادھر مسلسل بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔