سیڑھیاں چڑھنے کی عادت جلد موت کے خطرے کو کافی حد تک کم کرتی ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور یونیورسٹی آف نورفولک کی مشترکہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مختصر مدت کی جسمانی سرگرمی لمبی عمر کے حصول اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اس تحقیق میں 35 سے 80 سال کی عمر کے تقریباً 500,000 بالغوں پر نو تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔