“محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔”
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔ دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، عید الفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔