ہمیں اختلافات ختم کر کے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، صدر آصف علی زرداری

ہمیں اختلافات ختم کر کے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، صدر آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے اور اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مل کر آگے بڑھنا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام معزز اراکین کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر اعظم ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، اراکین پارلیمنٹ کا بہت مشکور ہوں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.