وزیراعظم سے تقرریاں کرنےکا اختیارختم ہو گیا

وزیراعظم سے تقرریاں کرنےکا اختیارختم ہو گیا
مختلف تقرریوں اور عہدوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر کے یہ اختیار وزراء، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کو سونپ دیا گیا۔ وزیر اعظم کے اختیارات وزراء، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم یہ اختیار برقرار رکھا تھا تاہم وفاقی کابینہ سے سفارشات کی منظوری کے بعد تقرریوں اور آسامیوں میں وزیراعظم کا اختیار ختم کردیا گیا تھا ذرائع، ماہرین کی تعیناتی کا منصوبہ تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں اور ڈویژنزمیں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا پلان ہے، ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔ تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.