کسانوں کو 300 ارب روپے کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا، وزیر زراعت

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے زرعی پیکج تیار کرتے ہوئے کہا کہ
پہلی بار پنجاب کے کسانوں کو 2 سال کے اندر 300 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے جن میں سبسڈیز سمیت مختلف اقدامات شامل ہیں۔
پنجاب کے زرعی شعبے میں مجموعی طور پر تقریباً 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔