ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی عوام ایران سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقدار ہیں۔
وقت آگیا ہے کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دی جائے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔