یاسمین راشد کی حالت بہتر ہورہی ہے، جیل منتقلی کا فیصلہ چند روزمیں کیا جائے گا

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت میں بہتری آرہی ہے،
یاسمین راشد کو واپس جیل منتقل کرنے کا فیصلہ آئندہ چندروز میں کیا جائے گا۔
سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر پلمونولوجسٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا معائنہ کیا،
یاسمین راشد کو متعدد ادویات دی گئیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کی ٹیسٹ رپورٹ نارمل آ گئی ہے
جب کہ گزشتہ دو روز سے ان کی بگڑتی ہوئی صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق کل ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ چیک اپ کریں گے
جس کے بعد انہیں جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔