موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ میں بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 میں 86 ہزار 800 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جب کہ اپریل میں 7 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم درآمد کی گئی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے 2 ماہ میں تقریباً 778 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔
موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 691 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جبکہ مارچ میں 57 ارب 192 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال اپریل تک 35 لاکھ 36 ہزار 236 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، جولائی سے اپریل تک 290 ارب 36 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔