گھر کو سب جیل قرار دینے کی پرویز الٰہی کی درخواست منظور

گھر کو سب جیل قرار دینے کی پرویز الٰہی کی درخواست منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ پرویز الٰہی کی نظر بندی کا عمل 15 روز میں مکمل کیا جائے ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پرویز الٰہی کی منتقلی کا عمل 15 دن میں مکمل کیا جائے، ان کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق چیزیں بھی دیکھیں۔ عدالت نے پرویز الہی کو ان کی خواہش کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.