گندم امپورٹ سکینڈل ‘کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کل ہونے کا امکان

گندم امپورٹ سکینڈل ‘کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کل ہونے کا امکان
نواز شریف گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے گندم امپورٹ سکینڈل کا کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گندم کی درآمد اسکینڈل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھجوایا گیا تو نگران حکومت کے افسران سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.