کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وہ کرغزستان میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان تنازع کے بعد پاکستانی طلباء کے حوالے سے کرغز حکام سے رابطے میں ہیں۔ کرغزستان میں پاکستانی سفیر کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کے لیے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی سفیر حسن علی جاگم نے پاکستانی طلباء کو حالات کے نارمل ہونے تک گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستانی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.