آئیے نفرت کو امید سے بدلیں ، نواز کی مودی کو مبارکباد

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔
نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسلسل تیسری بار جیت ہندوستانی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیے نفرت کو امید سے بدلیں اور اسے دو ارب لوگوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔
اسی دوران آج وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں نریندر مودی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔