قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا اور حکومت نے تین اہم ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیے۔
پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل، نیشنل ہائی ویز ترمیمی بل اور پاکستان پوسٹل سروس مینجمنٹ ترمیمی بل وفاقی حکومت کی جانب سے ایوان زیریں میں پیش اور منظور کر لیے گئے۔
وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے قوانین بنانے کے بل پیش کیے تو اپوزیشن نے احتجاج کیا، میزیں جلا دیں اور بلوں کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اپوزیشن نے سپیکر کے پوڈیم کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
وزیر قانون نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل پیش کیا جسے بیرسٹر عقیل کی ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا گیا جب کہ دیگر دو بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔