نریندر مودی کل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب کل شام سات بجے نئی دہلی میں ہوگی جس میں کئی اہم غیر ملکی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم غیر ملکی شخصیات کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر نئی دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دارالحکومت نئی دہلی کو آئندہ 2 روز کے لیے نو فلائی زون بھی قرار دے دیا ہے، جب کہ نئی دہلی میں داخل ہونے والی کچھ سڑکیں بند کر دی جائیں گی،
تقریب حلف برداری کے لیے کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے،
سری نگر لنکا اور مالدیپ جبکہ بنگلہ دیش، ماریشس، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی گئی ہے۔